بنیادی صفحہ » الیکشن »

الیکشن 2108اب ایک کلک پر

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

الیکشن 2108اب ایک کلک پر

الیکشن کمیشن آف پاکستان، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی سرگرمیاں موبائل فون پر دستیاب
منصور مہدی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کے نتائج کے لیے موبائل ایپلیکشن میں نئے فیچرز شامل کرلیے جس کے بعد صارف اب ایک کلک پر اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کا معلوم کرسکے گا۔ واضع رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے کلک ای سی پی نامی ایپ( CLICK ECP) کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔
لیکشن کمیشن کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپلی کیشن (کلک ای سی پی) کی مدد سے ووٹر نہ صرف پولنگ اسٹیشن کا معلوم کرسکیں گے بلکہ آئندہ انتخابات کے براہ راست نتائج بھی دیکھ سکیں گے۔
کلک ای سی پی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور انتخابی قوانین اور ضابطے سے متعلق بھی معلومات دی گئی ہے، ابتدائی طور پر یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جس کو استعمال کرنے والے صارفین الیکشن کمیشن سے منسلک ہوجائیں گے۔
موبائل ایپ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی انتخابی عمل سے متعلق ایک کلک پر معلومات حاصل کرسکیں گے، اس حوالے سے وہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ 2017، بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ، رجسٹرڈ جماعتوں کی تفصیلات بھی باآسانی جان سکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن2013سے قبل ہی اپنی موبائل ایپ متعارف کروا دی تھی،پارٹی کی اس ایپ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے تحت ہونے والی تمام تر سرگرمیوں سے صارف اور ممبران باخوبی آگاہ ہو سکے گے بلکہ اس کے ذریعہ تبدیلی رضاکار نامی پروگرام میں شمولیت بھی اختیار کی جا سکتی ہے، اس ایپ کے ذریعہ انصاف ریڈیو سنا جا سکتا ہے بلکہ انصاف ٹی وی چینلکی وڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں، اس کے ذریعہ پارٹی کے بلاگ، ٹویٹر اور فیس بک اکاﺅنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ رہا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی جانب سے بھی خواتین کے تحفظ ،ملازمت اور سیاسی تربیت کے حوالے سے ” شی سیو” کے نام سے موبائل ایپ کااجرا ہو چکا ہے، ،موبائل ایپ میں خواتین کی سیفٹی ، ملازمت اور سیاسی تربیت کے حوالے سے فیچر شامل ہیں ، خواتین خود کو شناختی کارڈ کے ذریعے "شی سیو ” ایپ پر رجسٹرڈ کرواسکیںگی۔
اس کی افتتاحی تقریب سے چوہدری محمد سرور ، اعجازاحمدچوہدری، فواد چوہدری ، شفقت محمود ، ولید اقبال ، ظہیر عباس کھوکھر ، سلونی بخاری اور سیماانوار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے خواتین کے لئے انقلابی پروگرام شروع کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی جانب سے خواتین کے تحفظ ،ملازمت اور سیاسی تربیت کے حوالے سے ” شی سیو” کے نام سے موبائل ایپ کا افتتاح چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاﺅن کردیا گیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے فوری اور بروقت رابطہ قائم رکھنے اور گورننس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے عوامی رابطہ نامی موبائل ایپ لانچ کر دی ہے،اس مقصد کیلئے ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد ہوا، سوشل میڈیاکنونشن کے مہمان خصوصی سابق نا اہل وزیر اعظم نوازشریف تھے، وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اورمریم نواز سمیت دیگر اہم رہنما کنونشن میں شرکت کی ،پنجاب بھر سے سوشل میڈیا ایمبیسیڈرز، سوشل میڈیاایکسپرٹس اور ضلعی سطح پر بنائی جانے والی سوشل میڈیا کی تنظیموں کے عہدیداران شرکت نے بھی شرکت کی۔
کنونشن میں مسلم لیگ ن کی آفیشل موبائل ایپ “عوامی رابطہ”نامی ایپ لانچ کی گی، کنونشن میں ملک بھر سے آئے سوشل میڈیا ماہرین کو ن لیگ کی جانب سے دور حکومت کے ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔
“عوامی رابطہ”مہم کی انچارج مریم نواز ہوں گی جوتمام معاملات کی نگرانی کریں گی، پنجاب بھر سے سوشل میڈیا ماہرین اپنی ماہانہ رپورٹس بھجوائیں گے، مسلم لیگ ن اپنی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی انتخابی مہم آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے، مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لینے اورترقیاتی کاموں کو اجاگر بھی کرے گی۔
پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم ہے، ان کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پارٹی کی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچاتی ہیں، پیپلز پارٹی کی موبائل ایپ پی پی پی کے نام سے گوگل پلے پر بھی دستیاب ہے، اس ایپ کو 22اپریل2016میں اپ ڈیٹ کیا گیا، اس کا موجودہ ورژن 1.0ہے جبکہ 4.0.3اور اس سے اوپر کے اینڈرائیڈ پر ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس کے ذریعے نہ صرف پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوا جا سکتا ہے بلکہ قائدین کے ٹویٹر پر پیغامات کو بھی بروقت پڑھا جا سکتا ہے۔
جماعت اسلامی سوشل میڈیا پر بڑی سرگرم جماعت ہے، ان کی ویب سائٹ ، ٹویٹر اور فیس بک اکاﺅنٹ بروقت اپنی جماعت کے حوالے سے اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں، ابھی گذشتہ دنوں جماعت اسلامی پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ عوامی رابطوں کے مزید فروغ کے لئے سوشل میڈیا کے ٹیم ہیڈز کو اسلام آباد میں بلایا تھا، پارٹی قائد سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا مو جودہ استحصالی نظام کو تبدیل کرنے میں اہم کرادار اداسکتا ہے، موجودہ دور کا سوشل میڈیا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے یہ ہتھیار بندوق اور تلوار سے بھی زیادہ موثر ہے، اس کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور سوچ کو بدلا جاسکتا ہے۔
 

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: