بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے6 ( نوشہرہ 2)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے6 ( نوشہرہ 2)


حلقہ این اے۔6 (نوشہرہ-2) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے ایک انتخابی حلقہ ہے۔ اس حلقے میں مزید صوبائی اسمبلی کے 3 حلقے موجود ہیں، یعنی پی کے۔14، پی کے۔15 اور پی کے۔16۔
2013کے انتخابات میں حلقہ این اے 6سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سراج محمد خان54266ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ 34537ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مسعود عباس نے 20316ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،ایم ڈی ایم کے امیدوار مولانا حمید الحق حقانی نے 11110ووٹ لیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میجر ( ر ) لیاقت علی شاہ گیلانی نے 5121ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مسعود عباس خٹک نے اس حلقہ سے 36835ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ( ایس )کے امیدوار میاں جمشید الدین نے 27951 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مظفر شاہ نے 20358ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے مولانا حمید الحق حقانی نے 33242 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نصیر اللہ بابر نے 16655ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی شیر زادہ خان نے 9355ووٹ لیے اور پاکستان پیپلز پارٹی ( ایس ) کے امیدوار میاں مظفر شاہ نے 5810 ووٹ لیے، نیشنل الائنس کے امیدوار افسر شاہ نے 931ووٹ حاصل کیے۔
1997کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نسیم الرحمن کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارخانزادہ خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایم اعظم خان ہوتی کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی ایم یعقوب کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں حاجی ایم یعقوب کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار خان میر افضل خان کامیاب ہوئے۔
 
پی کے۔14، پی کے۔15 اور پی کے۔16
2013میںحلقہ این اے 6کے صوبائی حلقے پی کے 14( نوشہرہ 3سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید الدین نے 15954ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی نے 9484 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار آفتاب احمد خان نے 8800 ووٹ لیے، آزاد امیدوار محمد ایاز نے 6096ووٹ لیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لیاقت شباب نے 4287ووٹ لیے۔
2013میں حلقہ این اے 6کے صوبائی حلقے پی کے15 ن( نوشہرہ 4 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد ادریس نے 21935ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد الغفار خٹک نے 9898 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خلیل عباس خٹک نے 8549ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میجر ( ر ) بصیر احمد خٹک نے 7954ووٹ لیے اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار مفتی شوکت اللہ خٹک نے 4919ووٹ لیے۔
2013میں حلقہ این اے 6کے صوبائی حلقے پی کے16 ن( نوشہرہ5 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قربان علی خان نے 9282 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پرویز احمد خان نے 8807 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی عنایت الرحمن نے 6776ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم اھمد یوسف زئی نے 4868ووٹ لیے اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار حاجی سلیمان الحق نے 4131ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: