بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے13 (صوابی2)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے13 (صوابی2)

قومی اور تینوں صوبائی حلقوں سے عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوئے
خیبر پختو نخواہ کا ایک ضلع اور تحصیل صوابی اپنے ضلعی صدر مقام کے نام سے پکارا جاتا ہے۔جون 1988تک یہ ضلع مردان کا حصہ تھا۔بعد میں یہ ضلع مردان سے علیحدہ ہو گیا۔ ضلع کا کل رقبہ 1543مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع مردان کی کل آبادی 1253000ہے۔ ضلع صوابی کے سیاست دان ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ضلع صوابی کی قومی اسمبلی میں 2، این 12اور13جبکہ صوبائی اسمبلی میں 6نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے13 ( صوابی2 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراسد قیصر48576ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،جمیعت علما اسلام کے امیدوارعطا الحق 28672ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارافتخار احمد خان نے21416ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارانور حق داد نے19661ووٹ لیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد اسرار نے7227ووٹ لیے، عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے امیدوارشاہ رحمان خان نے 14495ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد سرور خان نے 14201ووٹ لیے۔
اسد قیصر کے سیٹ چھوڑنے پر 22اگست 2013کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عاقب اللہ 43333ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔
2008کے انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پرویز خان ایڈووکیٹ نے اس حلقہ سے 26603ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمد نعیم نے19418 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارلیاقت احمد خان نے 14649ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوارمولانا خلیل احمد نے50096 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارمحمد صادق خان نے 19471ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارافتخار احمد نے 16749ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارگوہر ایوب کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارگوہر ایوب کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میںآئی جے آئی کے امیدوارگوہر ایوب کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوارراجہ سکندر زمان خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں حاجی جاوید اقبال عباسی کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پی این اے کے امیدوارایئر مارشل اصغر خان کامیاب ہوئے ۔
صوبائی حلقے پی کے 34, 35, 36 ( صوابی4, 5, 6 )
2013میںحلقہ این اے13کے صوبائی حلقے پی کے34صوابی4 سے قومی وطن پارٹی کے امیدوارعبدل کریم نے 14215ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارامجد علی خان نے 9000 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب زادہ نے8269ووٹ لیے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفضل الہی نے 5738ووٹ لیے۔
حلقہ این اے13کے صوبائی حلقے پی کے35صوابی5 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراسد قیصر نے 14165ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسجاد احمد نے 12378 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی،جمیعت علما اسلام کے امیدوارمولانا فضل علی نے 11223ووٹ لیے،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار8944 نے ووٹ لیے۔
حلقہ این اے13کے صوبائی حلقے پی کے36صوابی6 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد شیراز نے 13061ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رنگیز احمد نے 12774 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی،جمعیت علما اسلام کے امیدوارسجاد خاان جدون نے 8243ووٹ لیے،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارسرفراز خان نے 6555ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: