بنیادی صفحہ » الیکشن »

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

بار بار جیتنے والے سیاستدان
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد سے ہے۔ فہمیدہ مرزا پاکستان میں پہلی خاتون ہیں جو قومی اسمبلی یا ایوان زیریں کی سپیکر منتخب ہوئیں۔ ان کو اس عہدہ پر 19 مارچ 2008کو منتخب کیا گیا۔ وہ مسلم ممالک میں بھی پہلی خاتون ہیں جو اس عہدہ پر منتخب کی گئیں۔
وہ چار بار مسلسل عام انتخابات 1997، 2002 ، 2008اور 2013 میں کامیاب ہوئیں اور بدین سندھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔
فہمیدہ مرزا کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ یہ خاندان حیدر آباد کے قاضی بھی کہلاتا ہے۔ آپ کے دادا قاضی عبدالقیوم، حیدر آباد میونسپلٹی کے پہلے مسلمان صدر تھے۔ آپ کے والد قاضی عبدالمجید عابد صوبہ سندھ میں کئی وزارتوں کے سربراہ منتخب ہوئے اور وفاقی کابینہ میں بھی شامل رہے۔ 1982 سے 1990 کے دوران وہ صوبائی وزیر مواصلات، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر زراعت و خوراک، وفاقی وزیر تعلیم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے عہدوں پر فائز رہے۔
آپ کے چچا قاضی محمد اکبر بھی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ شامل رہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا جو آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں کی بیوی ہیں۔ آپ کے شوہر( ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا ) اور بھائی (قاضی اسد عابد) پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
آپ کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا سندھ اسمبلی کے بھی رکن رہ چکے ہیں اور صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے پربھی فائز رہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پیر مظہر الحق کی چچی بھی ہیں جو تین بارصوبہ سندھ میں صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز رہے اور اب بھی اسمبلی کے رکن ہیں اور صوبہ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔ پیر مظہر الحق سندھی سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور فہمیدہ مرزا کی والدہ کی جانب سے رشتہ دار ہیں۔ پیر مظہر الحق اس وقت سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم ہیں اور سینیئر وزیر بھی ہیں۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز جامشورو سے اپنی تعلیم 1982میں مکمل کی۔ سیاست میں آنے سے پہلے آپ ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی چلاتی رہیں جس کا نام انفو-مشین تھا، بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے انفارمیشن کمیونیکیشن لمیٹڈ رکھ دیا گیا۔ آپ نے اپنے شوہر کے آبائی حلقے بدین سے 1997 میں پہلی بار انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب قرار پائیں، اس کے بعد ہونے والے تمام عام انتخابات میں اسی حلقے سے آپ کامیاب قرار پاتی رہی ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کی ان چند خواتین ارکان میں سے ہیں جو خواتین کی مختص نشستوں کی بجائے عام انتخابات کے ذریعہ کامیاب قرار پائیں۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: