بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے27 (لکی مروت 1)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے27 (لکی مروت 1)

ضلع لکی مروت بنوں ڈویژن کے ایک نئے ضلع کی حیثیت سے یکم جولائی 1992کو معرض وجود میں آیا۔ اس کی سرحدیں ایک طرف بنوں اور دوسری جانب پنجاب سے ملتی ہیں۔ اس کا کل رقبہ 3164 مربع کلومیٹر ہے۔ اس ضلع کے سیاست دان ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ضلع لکی مروت کی قومی اسمبلی میں 1جبکہ صوبائی اسمبلی میں3نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے27(لکی مروت 1 ) سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار مولانا فضل الرحمن 85051ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم سیف اللہ46824 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امیر اللہ مروت نے18405ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار محمد حلیم نے 4046 ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار علی سرور نے 2909ووٹ لیے۔
مولانا فضل الرحمن کے سیٹ چھوڑنے پر اسی حلقہ میں 22اگست 2013کو ہونے والے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ( ر ) امیر اللہ مروت نے 63922ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جمعیت علما اسلام کے امیدوار عطا الرحمن نے 56948ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ہمایوں سیف اللہ خان نے اس حلقہ سے61303ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ایم ایم اے کے امیدوار محمد خالد ریاض نے52315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار خان بہادر نے 5949ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمید اللہ خان نے1597ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار مولاناامان اللہ خان نے65938 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار انور سیف اللہ خان نے41171ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
1997کے انتخابات میں آزاد امیدوار حاجی باروز خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار حاجی باروز خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار حاجی باروز خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد امیدوار حاجی قادر گل خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک فضل معنون محمود کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں آزاد امیدوار حاجی باروز خان کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے74, 75, 76 ( لکی مروت 1, 2, 3 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے27کے صوبائی حلقے پی کے74 لکی مروت 1 سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار انور حیات خان نے25105ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انور سیف اللہ خان نے13867 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صدر الدین مروت نے3930ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلیم نواز خان نے2500 ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے27کے صوبائی حلقے پی کے75لکی مروت 2 سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار ملک نور سلیم ملک نے 29903 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انور سیف اللہ خان نے 23554ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نواب علی خان نے3799ووٹ لیے، تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار محمد ایوب خان نے 285ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے27کے صوبائی حلقے پی کے76 لکی مروت 3سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار منورخان ایڈووکیٹ نے 28961ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختر منیر مروت نے21875 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار جوہر محمدنے 10569ووٹ لیے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عارف نے2633ووٹ لیے،آزاد امیدوار ہاشم خان نے 145ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: