بنیادی صفحہ » الیکشن »

جماعت اسلامی

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

جماعت اسلامی

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
جماعت اسلامی پاکستان ملک کی سب سے بڑی اور پرانی نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے اسلامی مفکر سید ابوالاعلی مودودی، جو عصر حاضر میں اسلام کے احیاءکی جدوجہد کے مرکزی کردار مانے جاتے ہیں، نے قیام پاکستان سے قبل3 شعبان 1360 (26اگست 1941) کو لاہور میں کیا تھا۔
جماعت اسلامی پاکستان نصف صدی سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اسلامی احیاءکے لیے پر امن طور پر کوشاں چند عالمی اسلامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے.
جماعت اسلامی بہترین منظم سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو اپنے اندر مضبوط جمہوری روایات رکھتی ہے۔ جماعت میں اہم ذمہ داران اور شوری کا چناوَ بذریعہ انتخاب کیا جاتا ہے، جس میں صرف اراکین جماعت حصہ لیتے ہیں۔ جبکہ دیگر ذمہ داریاں استصواب راےَ کے ذریعے طے کی جاتی ہیں۔
پاکستان کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے برعکس جماعت میں موروَثی، شخصی، خاندانی یا گروہی سیاست کی کوئی مثال نہیں ملتی اور جماعت اپنے اندر نظم و ضبط، کارکنوں کے اخلاص، جمہوری اقدار اور بدعنوانی سے پاک ہونے کی شہرت رکھنے کے باعث دیگر جماعتوں سے ممتاز گردانی جاتی ہے۔
جماعت اسلامی میں اعلی ترین تنظیمی ذمہ داری یا عہدہ امارت کہلاتا ہے۔ یہ ذمہ داری نبھانے والے کو امیر کہا جاتا ہے۔ امیر جماعت کو جماعت کے اراکین آزادانہ رائے سے منتخب کرتے ہیں۔ یہ انتخاب کسی بھی قسم کے نسلی، خاندانی اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوتا ہے۔ امیر جماعت کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ اب تک جماعت اسلامی پاکستان کے امراءکی تفصیل کچھ یوں ہے۔
سید ابوالاعلی مودودی – 26 اگست 1941تا 4 نومبر 1972
میاں طفیل محمد – نومبر 1972تا اکتوبر 1987
قاضی حسین احمد – اکتوبر 1987تا اپریل 2009
سید منور حسن – اپریل 2009تا مئی 2014
سراج الحق – جون 2014تا حال
سراج الحق خان پاکستان کے باعزت سیاستدان ہیں، آپ کی پیدائش پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ثمرباغ کے گاوں میں ہوئی۔آپ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں متعدد مرتبہ منتخب ہوئے اور آپ صوبہ خیبر پختونخواں کے تین دفعہ سینئر وزیر بھی رہ چکے ہیں۔آپ ایک انتہائی سادہ مزاج کے مالک ہیں۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: