بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے29 (سوات 1)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے29 (سوات 1)

 
سوات خیبر پختونخواہ کا ایک ضلع ہے۔ سوات کو1970میں ضلع کی حیثیت دی گئی۔ مالاکنڈ کا صدر مقام سیدو شریف بھی اس ضلع میں ہے۔ سوات کو خیبر پختونخواہ کے شمالی خطے میں امتیازی حیثیت حاصل ہے، اس ضلع کا کل رقبہ5337مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع سوات کی قومی اسمبلی میں2جبکہ صوبائی اسمبلی میں کل 7نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے29(سوات 1 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مراد سعید 88513 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد علی شاہ24212 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانانظام الدین نے21026ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مظفر الملک نے 14690 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار اختر علیخان نے 11240ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دوست محمد خان نے 7919ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مظفر الملک نے اس حلقہ سے19860ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوار میاں گل عدنان اورنگزیب نے17253 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم رحمان نے 12774ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار مولانا صدیق احمد نے8592ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ریاض احمد خان نے 4575ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار قاری عبدل بائس صدیقی نے65808 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار عدنان اورنگ زیب نے18265ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان نے 6060ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شمشیر علی خان نے 5921ووٹ لیے،نیشنل الائنس کے امیدوار عظیم خان ایڈووکیٹ نے1932ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں آزاد امیدوار سید منیر سعید کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار الحاج ایم افضل کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار ملک سپین گل کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد امیدوار غازی سعید جمال کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک حاجی خیل شاہ کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں آزاد امیدوار شمس الحق کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے80, 81, 82, 83 (سوات 1, 2, 3, 4 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے29کے صوبائی حلقے پی کے80 سوات 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل حکیم نے18080ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار محمد امین نے11863 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حجت اللہ نے9410ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام نے7044 ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار واجد علی خان نے 3275ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے29کے صوبائی حلقے پی کے81سوات 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عزیز اللہ خان نے 13067 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حبیب علی شاہ نے 11656ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شہر یار امیر زیب نے10453ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شیرشاہ نے 6295ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل حیات نے 4427ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے29کے صوبائی حلقے پی کے82سوات 3سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی نے 15086ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار وقار احمد خان نے9050 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستانمسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام نے 7932ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا عرفان اللہ نے4400ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار رفیع اللہ نے 3048ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے29کے صوبائی حلقے پی کے83سوات4سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محب اللہ خان نے 10995ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی جلات نے8772 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار حسین احمد کانجو نے 5753ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت علی نے5282ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا قطب الدین عابدنے 3472ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: