بنیادی صفحہ » الیکشن » پاک سر زمین پارٹی
Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

پاک سر زمین پارٹی

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
 
پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے ۔ اس پارٹی کا اعلان 23مارچ 2016کو کراچی میںکیا گیا۔ اس جماعت میں زیادہ تر ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے سیاستدان میں شامل ہیں۔ اس جماعت کا نعرہ عزم پاکستان ، ارض پاکستان ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کے وقت اسے انتخابی نشان ڈولفندیا گیا۔
اس جماعت کے بانی کراچی کے سابق ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن سید مصطفی کمال ہیں۔
سید مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بڑا مئیر قرار دیا گیا ہے،مصطفی کمال کراچی کو نیا دبئی بنانے کا عزم اور ارادہ رکھتے تھے۔ 27دسمبر1971کو شہر کراچی میں پیدا ہونے والے سید مصطفی کمال کسی وڈیرے یا جاگیردار کے گھرپیدا نہیں ہوئے ،بلکہ ورکنگ اورمڈل کلاس کے چشم وچراغ تھے۔
سید مصطفیٰ کمال نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ‘ملائشیا سے گریجوایشن کی ‘پھر انگلینڈ سے ایم بی اے کی ڈگری لی اورایم کیو ایم کی طرف سے کراچی آکر پاکستان کے سب سے بڑے اور بگڑے ہوئے شہر کو سنوارنے کا حلف اٹھایا۔ سید مصطفی کمال 2005سے 2009 تک کراچی کے ناظم رہے اور شہرمیں ترقیاتی کام کے حوالے سے ان کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے 2008 کیلئے ناظم کراچی سید مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دیا تھا۔ سید مصطفی کمال ایک نہایت محنتی اور باصلاحیت و متحرک میئر رہے ہیں۔ انہوں نے جدید شہری پلاننگ کے ذریعے کراچی کو دنیا کے بہترین اور خوبصورت شہروں کی صف میں شامل کروایا۔ کراچی جہاں سے زیادہ تر فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں سننے کو ملتی تھیں مگر جوش و جذبے سے سرشار مصطفی کمال کراچی کے حالت بدلنے میں کامیاب ہوئے۔
پاک سر زمین پارٹی نے باقاعدہ الیکشن مہم کی تیاریاں زور شور کے شروع کر دی ہےں اور اسلسلے میں شہر بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔جس میں،انجمنوں برادری، ایسوسی ایشن سمیت مختلف مختلف کے برداریوں سمیت ہر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت حلقے این اے 255لانڈھی ٹاون میں وائس چیئرمین وسیم آفتاب، کراچی ڈویڑن سے عرفان خان، ایم پی اے کورنگی شیراز وحید اور دیگر رہنماو¿ں کی مختلف برادریوں تاجروں اور معززین علاقہ سے ملاقات کی۔
اس مو قع پر وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہاکہ وہی تحریکیں کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے جو عوام کے درمیاں سے نکلتی ہے، مصطفیٰ کمال واحد لیڈر ہے جو درمیاں سے نکلے ہیں، وہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، اگر آپ لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں، کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اگرکراچی یا صوبہ ترقی کریں گا توملک بھی ترقی کریں گا، انہوں نے کہاکہ اس شہر میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کیلئے مہاجروں کو پختونوں، بلوچوں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے لڑایااب شہر اور ملک میں مزید قومیتوں کے درمیان لڑائی نہیں ہوگی کیونکہ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے قیام سے ہی اس شہر میں بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*