بنیادی صفحہ » الیکشن »

تحریک لبیک پاکستان

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

تحریک لبیک پاکستان

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
تحریک لبیک پاکستان (پی ٹی ایل ) ایک سیاسی تنظیم ہے جو تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی جماعت کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت قائم ہوئی ہے۔ 26 جولائی 2017کو الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر ہوئی اور کرین نشان الاٹ ہوا۔
نواز شریف کے نااہلی پرخالی ہوئی حلقہ این اے۔120 کی نشت پر ہونے والے ضمنی انتخابات 17 ستمبر 2017ئ میں پہلی بار انتخاب لڑا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس پارٹی کے سربراہ حافظ خادم حسین رضوی 1966میں ، نکہ توت پنڈی گھیب میں پیدا ہوئے، جہلم و دینہ کے مدارس سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد لاہور کے ممتاز دینی ادارے جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔یہ بریلوی مکتب فکر کے عالم دین ہیں۔ سیاست میں آنے سے قبل خادم حسین لاہور میں محکمہ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے۔
ان کا سیاست میں آنے کا سبب ممتاز قادری کی سزائے موت ہے، انھوں نے بہت جلد اپنے سخت بیانات سے قدامت پسند طبقے میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان پر 2016 میں توہین مذہب کے قانون کے حق میں ریلی نکالنے پر لاٹھی جارج کیا گیا اور انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہیں آج بھی پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں رکھا ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کا آگاہ رکھنا ہوتا ہے۔
2017میں ایک پارلیمانی بل میں حکومت کی طرف سے قانون ختم نبوت کی ایک شق میں الفاظ بدلنے پر، انھوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا، اور نومبر 2017میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے دیا۔ 25 نومبر کی صبح وفاقی پولیس اور رینجر نے ایک ناکام آپریشن کیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے، ایک پولیس والے کی ہلاکت ہوئی۔ واقعے کے بعد ملک گھیر احتجاج شروع ہو گیا۔ اور 25 نومبر کو وزیر داخلہ نے فوج سے مدد طلب کر لی۔ خادم حسین رضوی پر عوامی مقامات پر مخالفین کو گالیاں دینے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خادم حسین رضوی نے 2018کے عام انتخابات سے قبل پورے ملک میں”پاکستان بچاﺅ”کانفرنسز منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات محب وطن پاکستانیوں کا بڑا امتحان ہے، جس میں انہوں نے ملک کی سیاست کو کمیشن اور کرپشن کرنے والے ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والوں کو ووٹ کے ذریعے میدان سیاست سے باہر نکال کر اقتدار کے تخت پر نظام مصطفٰے کو لانا ہوگا، اسی صورت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے،جو علامہ اقبال،قائداعظم اور بانیان پاکستان کا خواب ہے۔
خادم حسین رضوی نے کہا کہ نوازشریف بے نقاب ہوچکے وہ اداروں کا ٹکراﺅ چاہتے ہیں۔تاکہ انہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا پھر موقع مل جائے،پاکستان اولیا اللہ کا فیضان سندھ باب الاسلام کراچی اولیا اللہ کا صدر مقام ہے، 2018کے انتخاب میں کراچی کی تاریخی شناخت کو بحال کرنا کراچی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے غداران وطن کا مکمل احتساب کریں۔
انھوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے اور بالخصوص کراچی بھر سے بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: