بنیادی صفحہ » الیکشن »

سردار لطیف احمد خان کھوسہ

سردار لطیف احمد خان کھوسہ

سینئر رہنما و سیاستدان
 
سردار لطیف احمد خان کھوسہ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں میں ہوتا ہے، یہ ایک ممتاز وکیل بھی ہیں، یہ 25جولائی 1940کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور طالب علمی کے دوران ہی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے صدر بنے۔ انہوں نے وکالت کے ساتھ ساتھ وکلا سیاست میں بھرپور حصہ لیا۔
سردار لطیف کھوسہ تین مرتبہ ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کے صدر منتخب ہوئے اور ملک میں وکلا کی سب بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان بارکونسل کے تین مرتبہ رکن چنے گئے۔ 2000 میں لطیف خان کھوسہ نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کے پروفیشنل گروپ سے علیحدگی کرتے ہوئے الگ گروپ تشکیل دیا جسے بار کی سیاست میں کھوسہ گروپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ بار کا انتخاب بھی لڑا لیکن وہ وکیل رہنما حامد خان سے شکست کھاگئے۔
سردار لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی کی وکلا تنظیم پیپلز لائیرز فورم پاکستان کے صدر بھی رہے۔سردار لطیف کھوسہ نے بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات میں ان کی پیروی کی اور2002 کے عام انتخابات کے بعد وہ پیپلز پارٹی کیطرف سے سینیٹر منتخب ہوئے۔پیپلز پارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اپنی جلاوطنی کے بعد جب لاہور میں آئیں تو انہوں نے سردار لطیف کھوسہ کے گھر میں قیام کیا اور اس جگہ انہیں نظر بند کر دیا گیا تھا۔یہ بینظیر بھٹو کا لاہور کا آخری دورہ تھا اور یہ نظر بندی بھی ان کی زندگی کی آخری نظربندی تھی۔
معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے شروع ہونے والی وکلاءکی تحریک میں لطیف کھوسہ پیش پیش تھے تاہم 18 فروری کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ اس تحریک سے علاحدہ ہوگئے ،جس پر انہیں وکلاءکی طرف سے نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بعض ڈسٹرکٹ بار میں ا±ن کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سردار لطیف کھوسہ کو19 اگست2008 کو جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم کی جگہ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک سال کے بعد ہی انہیں اس وقت اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹنے کے بعد انہیں 10فروری 2010 کو وزیر اعظم نے اپنا مشیر بنا لیا لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے منظور نہیں کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: