بنیادی صفحہ » الیکشن »

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ایک سیاسی جماعت ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی سے الگ ہوئے دھڑوں میں سے ایک ہے۔ پارٹی کی سربراہ غنوی بھٹو، مرتضی بھٹو کی بیوہ ہیں۔ یہ جماعت بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہے۔
حالیہ یوم تاسیس ستر کلفٹن پر منایا گیا ، جس میں پارٹی سربراہ غنوی بھٹو نے کہا کہ آج میرے ہاتھ میں پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور دل میں قرآن ہے۔ایک کندھے پہ سندھی اجرک ہے تو دوسرے کندھے پر فلسطینی کفیہ ہے ،ایک میری شناخت ہے دوسرا میرا ایمان ہے۔
غنوی بھٹو نے پیپلز پارٹی کے منشور کے ایک پرانے سے کتابچے سے پڑھتے ہوئے تین اہم نکات پر زور دیا کہ یہ ہے اصل منشور پیپلز پارٹی کا اور ہم اس پر قائم ہیں۔ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور خود مختار عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی منشور میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ “عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں ”، جبکہ لکھا یہ ہے کہ خود مختار عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں ، مگر افسوس کہ کسی پارٹی نے بھی عوام کو خود مختار بنایا ہی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ظالم سرمایہ دار دہشت گرد ہے، عوام کا خون چوسنے والے حکمران دہشت گرد ہیں، مزدور اور کسان کا حق مارنے والے دہشت گرد ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوا ، مٹی اور پانی اللہ کی ہے اور یہ ساری مخلوق کی مشترکہ ہے ، قدرتی وسائل کو عوام میں برابر تقسیم ہونا چاہئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے 2013 کے انتخابات میں بھی حصہ لیا، اگرچہ یہ جماعت کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی اور اس بار بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیلی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے محترمہ غنویٰ بھٹو نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت سوشلسٹ انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور جونیئر بھٹو اور فاطمہ بھٹو مناسب وقت پر ہی عملی سیاست میں حصہ لینے کیلئے میدان عمل میں آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف سوشلزم ہی عوام کی خدمت کر سکتا ہے جبکہ ملک میں موجود پارلیمانی جمہوریت پاکستان میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورناکام ہو چکی ہے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: