بنیادی صفحہ » الیکشن »

پرویز خٹک

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

پرویز خٹک

سینئر رہنما و سیاستدان
پانچ مرتبہ ممبر اسمبلی، تین بار صوبائی وزیر اور اب وزیر اعلیٰ ہیں
پرویز خٹک صوبہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ انکا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔وہ یکم جنوری 1950کو نوشہرہ کے نواحی گاﺅں مانکی شریف میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ گریجویشن گورڈن گالج راولپنڈی سے کی۔ وہ ان دنوں ایچیسن کالج کے طالب علم تھے جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی وہاں زیرتعلیم تھے۔
مئی 2013کے انتخابات کے بعد انھیں خیبرپختونخوا کا وزیراعلی چنا گیا۔انھیں 84 ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پرویز خٹک کا شمار صوبے کے سینئر پارلمنیٹرین میں ہوتا ہے۔
پرویز خٹک نے عملی سیاست کا آغاز 1983 میں نوشہرہ سے ضلع کونسل کے انتخاب میں حصہ لے کر کیا اور ممبر منتخب ہوئے۔ وہ 1988 میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
تاہم بعد میں اختلافات کے باعث انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر اس وقت کی پیپلز پارٹی شیرپاو¿ میں شمولیت اختیار کرلی، لیکن وہاں بھی وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکے اورپھر انہوں نے عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پرویز خٹکاپنی سیاسی زندگی میں اب تک پانچ مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ تین مرتبہ صوبائی وزیر کے عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔
سابق عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت میں بھی وہ محکمہ آبپاشی کے وزیر تھے، تاہم حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے پر انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
صدر پرویز مشرف کے دور میں وہ نوشہرہ کے ضلعی ناظم بھی منتخب ہوئے تھے، جبکہ ان کے بھتیجے تحصیل ناظم تھے۔
2013 کے عام انتخابات میں پرویز خٹک نے نوشہرہ کے دو حلقوں پی کے13 اور این اے5 سے انتخاب میں حصہ لیا اور دونوں حلقوں سے کامیاب ہوئے۔ تاہم انہوں نے صوبائی نشست اپنے پاس رکھنے کو ترجیح دی۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: