بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے35 ( مالا کنڈ 1)

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے35 ( مالا کنڈ 1)

ضلع مالاکنڈ خیبر پختونخواہ کا ایک ضلع ہے۔ مالاکنڈ ایجنسی 1970میں دیر ،چترال اور سوات کی ریاستوں کے ادغام کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ اس سے پہلے مالاکنڈ ایجنسی کا انتظام وفاقی حکومت کے زیر نگرانی تھا۔ 1970 میں یہ قبائلی علاقہ صوبائی حکومت کے زیر انتظام آیا۔ اس ضلع کا کل رقبہ952 مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع مالاکنڈ کی قومی اسمبلی میں 1جبکہ صوبائی اسمبلی میں کل2نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے35( مالا کنڈ1 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر51312ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حافظ محمد سعید22329 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لال محمد خان نے19081ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا محمد نے 18207 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار بختیار مانی نے16397ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 8709  نے 6275ووٹ لیے، تحریک پاسبان عوام پاکستان کے امیدوار محمد ابرار نے1146ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لال محمد خان نے اس حلقہ سے34472ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ایم ایم اے کے امیدوار صاحبزادہ خالد جان نے5555 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد ریاض نے5462ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار احمد اللہ نے5427ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد احمد نے 4800ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا محمد عنایت الرحمن نے37663 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لال محمد خان نے17538ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بحر کرم نے5167ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد ریاض خان نے5161ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نوشیروان قیصر نے2117 ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ضیا اللہ نے 1930ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید ظفر علی شاہ کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم نواز کھوکھر کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار ایم نواز کھوکھر کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ایم نواز کھوکھر کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور احمد کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے98, 99 (مالا کنڈ 1, 2 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے35کے صوبائی حلقے پی کے98 مالا کنڈ1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید محمد علی شاہ نے16150ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستانتحریک انصاف کے امیدوار یاسر خان ایڈووکیٹنے11815 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سیف اللہ نے9405ووٹ لیے،جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا جمال الدین نے8314 ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد لیزل نے7921ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے35 کے صوبائی حلقے پی کے99 مالاکنڈ2 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شکیل احمد نے27312 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہمایوں خان نے11867ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد احمد نے7758ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ راز خان نے7725ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا جاوید خان نے6348ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: