بنیادی صفحہ » الیکشن »

این اے 36 تا 47 قبائلی علاقہ ( فاٹا) اور این اے 48, 49 اسلام آباد

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

این اے 36 تا 47 قبائلی علاقہ ( فاٹا) اور این اے 48, 49 اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اور وفاق کے زیر انتظام علاقہ
این اے 36 تا 47 قبائلی علاقہ ( فاٹا) پر اور این اے 48, 49اسلام آباد پر مشتمل ہے
وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں2002کی حلقہ بندیوں کی نتیجہ میں بنی، جبکہ قبائلی علاقہ جات ابھی تک صوبوں سے علیحدہ حیثیت رکھتے ہیں اور یہ وفاق کے زیر انتظام ہیں۔ قبائلی علاقہ جات 27ہزار 220مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ مغرب میں قبائلی علاقہ جات کی سر حد افغانستان سے ملتی ہے جہاں ڈیورنڈ لائن انہیں افغانستان سے جدا کرتی ہے۔ قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی50لاکھ سے زائدہے۔ قبائلی علاقہ 7ایجنسیوں پر مشتمل ہے۔ جن میں خیبر ایجنسی،کرم ایجنسی،باجوڑ ایجنسی،مہمند ایجنسی،اورکزئی ایجنسی،شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
قبائلی علاقہ جات کے اہم شہروں میں پارا چنار، میران شاہ، باجوڑ، وانا اور درہ بازار شامل ہیں۔ قبائلی علاقہ جات کی قومی اسمبلی میں کل بارہ نشستیں ہیں۔
 
حلقہ این اے36 قبائلی علاقہ1
2013کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار بلال رحمن8867 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے امیدوار محمد سعید خان نے 5698ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام کے امیدوار غلام محمد صادق نے 4575ووٹ لیے، آزاد امیدوار نثار احمد نے 4512ووٹ لیے، آزاد امیدوار خان داد نے 4487ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار بلال رحمن5270ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار شہباز خان مہمند نے 4229ووٹ لیے، آزاد امیدوار مولانا غلام محمد صادق نے 3483ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوار مولانا غلام محمد صادق کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1988میں آزاد امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1985میں آزاد امیدوار ایم خاقان عباسی کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 37 قبائلی علاقہ2
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار ساجد حسین طوری 30524ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار سید قیصر حسین نے 29623ووٹ لیے، آزاد امیدوار سید اقبال میاں نے 21036 ووٹ لیے، آزاد امیدوار حاجی ہاشم خان نے 5475ووٹ لیے، متحدہ دینی محاذ کے امیدوار محمد عاشق خان نے 5062ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں آزاد امیدوار ساجد حسین طوری 26287ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ڈاکٹر سید ریاض حسین نے 20793ووٹ لیے، آزاد امیدوار سید سجاد حسین نے 20267ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارڈاکٹر سید جاوید حسین کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری خورشید زمان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ نادر پرویز خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار راجہ ایم ظہیر خان کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار راجہ ایم ظہیر خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک محبوب حسین کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 38 قبائلی علاقہ3
2013کے انتخابات میں اس حلقہ میں الیکشن ملتوی ہو گیا تھا، جس کے بعد سے آجتک یہ سیٹ خالی ہے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار منیر خان اورکزئی 16525ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار مولانا اخوندزادہ عبید اللہ شریف نے 4270ووٹ لیے، آزاد امیدوار حبیب ملک اورکزئی نے 2990ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارمنیر خان اورکزئی کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 39 قبائلی علاقہ4
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار سید غازی گلاب جمال 9875ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار جواد حسین نے7703ووٹ لیے، آزاد امیدوار سید نور اکبرنے 5030 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار انجینئر طارق اقبال اورکزئی نے 4359ووٹ لیے، آزاد امیدوار اجمل خان نے3882ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں آزاد امیدوار جواد حسین21844ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ڈاکٹر گل کریم خان نے 8247ووٹ لیے، آزاد امیدوار ملک عتیق الرحمن اورکزئی نے5618ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میںآزاد امیدوار ڈاکٹر سید غازی گلاب کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم اعجاز الحق کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارایم اعجاز الحق کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار ایم اعجاز الحق کامیاب ہوئے، 1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شاہد ظفر کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں راجہ شاہد ظفر کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 40 قبائلی علاقہ5
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار محمد نذیر خان 18055ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار اورنگ زیب خان نے14794ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار پیر محمد عاقل شاہ نے12233 ووٹ لیے،پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم نے8239ووٹ لیے، آزاد امیدوار ہمایوں خان نے4876ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں آزاد امیدوار محمد کامران خان5894ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان سٹیزن موومنٹ کے امیدوار عبدالقیوم نے 5441ووٹ لیے، آزاد امیدوار اورنگزیب خان نے 5201 ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارمولوی نیک زمان کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 41 قبائلی علاقہ6
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غالب خان8022ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار محمد علی نے7641ووٹ لیے، آزادامیدوار نصیر اللہ خان نے6948 ووٹ لیے، آزاد امیدوار جمعہ خان نے6848ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا عبدالملک نے3045ووٹ لیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عجب گل نے 667ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار مولانا عبدالملک نے9000ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار غالب خان نے8177ووٹ حاصل کیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارعبدالمالک کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک ایم اسلم کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک ایم اسلم کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 42 قبائلی علاقہ7
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار محمد جماالدین3356ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار قیوم شیر محسود نے2995ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد خان نے2372 ووٹ لیے، آزاد امیدوار عبدالرحیم خان نے2055ووٹ لیے، پاکستا ن مسلم لیگ ن کے امیدوار دلاور خان نے428ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے کا الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارمحمد معراج الدین کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک لعل خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک لعل خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار ملک اللہ یار خان کامیاب ہوئے، 1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک عامرایم خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں سردار ایم سرفراز خان کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 43 قبائلی علاقہ8
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار بسم اللہ خان13872ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ ہارون الرشید نے9894ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظفر خان نے6946 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار محمد صادق نے3579ووٹ لیے، آزادامیدوار فضلی رحمان نے2189ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار شوکت اللہ خان نے7428ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار شیخ جہانزادہ نے3079ووٹ حاصل کیے۔
2002کے انتخابات میںآزاد امیدوار مولوی محمد صادق کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار لیفٹیننٹ (ر) جنرل ملک عبدالمجید کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار لیفٹیننٹ (ر) جنرل ملک عبدالمجید کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار لیفٹیننٹ (ر) جنرل ملک عبدالمجید کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار لیفٹیننٹ (ر) جنرل ملک عبدالمجید کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک نور خان کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 44 قبائلی علاقہ9
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شہاب الدین خان14990ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان نے11853ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار گل داد خان نے7057 ووٹ لیے، آزاد امیدوار حاجی بہادر خان نے6510ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا عبدالرشید نے6185ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار سید اخونزادہ چتان نے6257ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار شیخ شہاب الدین نے5203ووٹ حاصل کیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوارہارون الرشید کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار منصور حیات تمان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتازخان تمان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آئی جے آئی کے امیدوار سردار منصور حیات تمان کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار سردار منصور حیات تمان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں راجہ ایم افضل خان کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 45 قبائلی علاقہ10
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار الحاج شاہ جی گل آفریدی29488ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزادامیدوار پیر نور الحق قادری نے19908ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خان شاہد آفریدی نے9103 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار زار نور آفریدی نے4082ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک دریا خان نے2088ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار نور الحق قادری نے13876ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار محمد ابراہیم کوکی خیل نے12548ووٹ حاصل کیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد نورالحق قادری کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ایم افضل خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ایم افضل خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں پی ڈی اے کے امیدوار چوہدری ایم الطاف حسین کامیاب ہوئے، 1988میں آئی جے آئی کے امیدوار راجہ ایم افضل خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک عبدالمجید کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 46 قبائلی علاقہ11
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آزاد امیدوار ناصر خان4135ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اقبال خان نے3579ووٹ لیے، آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے3342 ووٹ لیے، آزاد امیدوار محمد شاہ نے2432ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی نے1027ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے5660ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار محمد سید آفریدی نے5035ووٹ حاصل کیے ۔
2002کے انتخابات میں آزادمولانا خلیل الرحمن آفریدی کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ اقبال مہدی کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ اقبال مہدی کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار نوابزادہ اقبال مہدی کامیاب ہوئے، 1988میں آزاد امیدوار نوابزادہ اقبال مہدی کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں راجہ ایم افسر کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 47 قبائلی علاقہ12
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال10658ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مفتی عبدالشکور بھٹانی نے8989ووٹ لیے، آزاد امیدوار شیر اعظم خان نے4858 ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حاجی باز گل آفریدی نے4317ووٹ لیے، آزاد امیدوار عبداللہ ننگیال بھٹانی نے      4131 ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے آزاد امیدوار ظفر بیگ بھٹانی نے21426ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار ڈاکٹر نسیم آفریدی نے10468ووٹ حاصل کیے۔
2002کے انتخابات میں آزادڈاکٹر نسیم آفریدی کامیاب ہوئے، 1997میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حیات خان نون کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بریگیڈئر غلام حسین چیمہ کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں پی ڈی اے کے امیدوار احسن الحق پراچہ کامیاب ہوئے، 1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن الحق پراچہ کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں نوابزادہ مظہر علی کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے 48اسلام آباد 1
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ہاشمی 73692ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان نے52170ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے25010 ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل سخی بٹ نے9177ووٹ لیے۔
22اگست2013کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر 48073ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اشرف گجر نے 41486ووٹ لیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل سخی بٹ نے 3943ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان نے61480ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر سید اسرار حسین نے 26485ووٹ حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار رضوان صادق خان نے 10483ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار میاں محمد اسلم کامیاب ہوئے۔
 
حلقہ این اے49 اسلام آباد 2
2013 کے انتخابات میں اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری95701ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار الیاس مہربان نے57160ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے 44646ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری نے 45482ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نیئر حسین بخاری نے 44726 ووٹ حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے34546ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نیئر حسین بخاری کامیاب ہوئے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: