بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے50 ( راولپنڈی 1 )

حلقہ این اے50 ( راولپنڈی 1 )

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے50( راولپنڈی1 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی1333906ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،جو اس وقت وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صداقت علی عباسی 46810 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضےٰ ستی نے44713ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار صولت مجید ستی ایڈووکیٹ نے7463 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار سیف اللہ سیفی نے7274ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے اس حلقہ سے 99988 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضےٰ ستی نے 77978 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار جاوید اقبال ستی نے 28188ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی نے74259 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے63797ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ایم ایم اے کے امیدوار سفیان عباسی نے29331ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد امیدوار شاہد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں محمد خاقان عباسی کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حبیب خان کامیاب ہوئے، 1970کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید حسن میر کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی پی, 2 1 (راولپنڈی 1, 2 )
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی 1( راولپنڈی1 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ اشفاق سرور 51108ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سردار محمد سلیم خان 23498 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید اقبال ستی نے21433ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، متحدہ دینی محاذکے امیدوار محمد اشتیاق عباسی نے13757 ووٹ لیے، آزاد امیدوار راجہ شہزاد نعمت ستی نے7800ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی2( راولپنڈی2 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد علی 43265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد38678 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) محمد شبیر اعوان نے15854ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود مرتضیٰ نے13094 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار ابرار حسین عباسی نے1754ووٹ لیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: