کھوسہ خاندان

سردار ذوالفقار کھوسہ26برس کی عمر میں ممبر مغربی پاکستان اسمبلی منتخب ہوئے
منصور مہدی
پاکستان کے حکمران خاندانوں میں سے ایک کھوسہ خاندان بھی ہے، کھوسہ قبیلہ بلوچ قبیلوں میں سے ایک ہے ،کھوسہ قبیلے کے افراد پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں اور علاقوں میں آباد ہیں، جیسا کہ کراچی میں ملیر اور گڈاپ میں کھوسہ قبیلے کے ہزاروں افراد مقیم ہیں اور یہ اب سے آباد نہیںہیں بلکہ قیام پاکستان سے کئی صدیوں پہلے اس علاقے میں آباد ہو گئے تھے۔
آجکل کھوسہ قبیلے کے سردار/تمندار سردار ذولفقار علی کھوسہ ہیں، جو 20اکتوبر1935کوڈیرہ غازیخان میں پیدا ہوئے، 1941سے 1946میں پرائمری تعلیم لاہور کے کوئین میری سکول سے حاصل کی، 1946سے 1954تک تعلیم ایچیسن کالج سے حاصل کی۔
سرادر ذوالفقار علی کھوسہ کے والد ان کی کم عمری میں ہی انتقال کر گئے، جس پر انھیں قبیلہ کا سردار /تمندار مقرر کر دیا گیا، یہ اپنے قبیلے کے 21ویں سردار ہیں۔ سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے یونین کونسل باطل کی چیئرمین شپ سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ایوب خان کے دور میں ہونے والے انتخابات میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا ۔
26سال کی عمر میں 1962میں پہلی بار مغربی پاکستان کی صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ یہ پنجاب اسمبلی کے 9بار ممبر منتخب ہو چکے ہیں۔یہ تعلیم، اریگیشن اینڈ پاور، سی اینڈ ڈبلیو، فنانس، لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے وزیر اور سینئر منسٹر، سینئر ایڈوائزر رہ چکے ہیں۔ یہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
انھیں کرکٹ، ہاکی ، اتھلیٹک، سوئمنگ، ہارس رائڈنگ سے دلچسپی تھی۔ کالج ٹیم کے کیپٹن بھی رہے۔
اس خاندان کے ایک اور اہم شخص ذوالفقار علی کھوسہ کے چھوٹے بیٹے دوست محمد کھوسہ ہیں، جو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ انھوں نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج اور گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی۔ بیکن ہاو¿س نیشنل یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔
1999میں اپنے والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوے۔گذشتہ آٹھ سالوں سے وہ مسلم لیگ ن کے سرگودھا کے صدر بھی رہے۔2007-2008 تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔
اس قبیلہ کی دیگر اہم شخصیات میں سے سیف االدین کھوسہ 2008میں این اے 173سے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سردار لطیف کھوسہ 13 جنوری 2011 میں پنجاب گورنر مقرر ہوئے اور پاکستان کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ سردار آصف خان کھوسہ پاکستان کی عدالت اعظمی میں سینئر جج کے منصب پر فائز ہیں۔ میر اظہار حسین کھوسہ2013میں پی بی 27سے بلوچستان اسمبلی کے ممبر ہیں، وزیر خوراک و ترقی خواتین رہ چکے ہیں۔
1985، 1988اور 1992میں میر نبی بخش کھوسہ بلوچستان اسمبلی کے ممبر بنے، 1988، 1990اور 2008میں میر ظہور حسین کھوسہ ممبر بلوچستان اسمبلی بنے۔ 2008میں میر سلیم احمد کھوسہ ممبر بلوچستان اسمبلی بنے۔ پی ایس 72دادو سے فقیر داد کھوسہ ممبر سندھ اسمبلی ہیں۔ میر حسن کھوسہ بھی ایم پی اے ہے۔ دیگر اہم شخصیات میں میر نادر خان کھوسہ، میر مقیم کھوسہ، عبدالحمید کھوسہ، میر نثار خان کھوسہ، خان نبی بخش خان کھوسہ شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: