بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے51 ( راولپنڈی 2 )

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے51 ( راولپنڈی 2 )

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے51( راولپنڈی2 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد جاوید اخلاص    121067ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف 67146 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرحت فہیم بھٹی نے39842ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار راجہ محمد جاوید نے3121 ووٹ لیے، تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر عبدالرشیدنے1787ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف نے اس حلقہ سے80247ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار راجہ قاسم جاوید اخلاص نے69690 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد ریاض نے56381ووٹ لیے، آزاد امیدوار سلیم اکرم نے 310ووٹ لیے اور آزاد امیدوار یحیٰ فیاض نے89ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف نے81761 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار راجہ شوکت عزیز نے46383ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد خورشید زمان نے26895ووٹ لیے، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 15213ووٹ لیے، ایم ایم اے امیدوار طارق محمود نے 5082ووٹ لیے۔
1993کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ نادر پرویز خان کامیاب ہوئے، 1993کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد ریاض کامیاب ہوئے، 1990 کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار راجہ محمد ظہیر خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار راجہ محمد ظہیر خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک محبوب حسین کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عبدالعزیز بھٹی کامیاب ہوئے، 1970کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک محمد جعفر کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی پی3, 4 (راولپنڈی3, 4 )
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی 3( راولپنڈی3 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار احمد 58814ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری جاوید قیصر ایڈووکیٹ 29702 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ محمد طارق کیانی نے22674ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار راجہ الطاف حسین نے2590 ووٹ لیے، تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار چوہدری خیام زمان نے1516ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی4( راولپنڈی4 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شوکت عزیز بھٹی60048ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، بعد ازاں انکے خلاف جعلی ڈگری رکھنے پر انتخابی عذرداری دائر ہوئی جو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار کیانی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا۔ راجہ شوکت عزیز کی اپیل تا حال سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ساجد محمود 36795 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بریگیڈیر ( ر ) محمدحسن نے23424ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار مجید اختر حسین نے3081 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار مرزا تجمل حسین جعفری نے1161ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: