بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے52 ( راولپنڈی3 )

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے52 ( راولپنڈی3 )

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے52 ( راولپنڈی3 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان133143ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ پرویز اشرف69539 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد بشارت راجہ نے43839ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار خالد محمود مرزا نے2721 ووٹ لیے، متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا محمد بلال عمرنے2104ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ سے97747ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد ناصر راجہ نے 56645 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خرم پرویز راجہ نے38052ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری نثار علی خان نے73671 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد ناصر راجہ نے56645ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد صغیر کھوکھر نے11684ووٹ لیے، آزاد امیدوار کرنل ( ر ) سخاوت حسین نے2310ووٹ لیے۔
1997کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ رشید کامیاب ہوئے، 1993کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1990 کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں شیخ رشید احمد کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی ساغر شاہ کامیاب ہوئے، 1970کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حبیب احمد کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی پی5, 6 (راولپنڈی5, 6 )
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی 5( راولپنڈی5 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر قمر السلام راجہ65338ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ملک سہیل اشرف 27021 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد ہارون کمال ہاشمی نے15081ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار سید اسماعیل حسین شاہ نے12606 ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد اقبال نے3025ووٹ لیے۔
2013میں 22اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی6( راولپنڈی6 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سرفراز افضل30588ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاثق قیوم عباسی 21532 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عمار مہدی راجہ نے2167ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار فاروق نذیرنے61 ووٹ لیے، آزاد امیدوار حاجی ظفر اقبال نے55ووٹ لیے۔
2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی6( راولپنڈی6 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان 51766 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاثق قیوم عباسی49259 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بلال افضل کھوکھر نے14573ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،جماعت اسلامی کے امیدوار محمد منیر اعظم نے2433 ووٹ لیے، عوامی مسلم لیگ کے امیدوار سید راحت کاظم نے2078ووٹ لیے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: