بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے54 ( راولپنڈی5 )

حلقہ این اے54 ( راولپنڈی5 )

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے54 ( راولپنڈی5 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ابرار احمد 76255 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستانتحریک انصاف کے امیدوار حنا منظور68473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار زمرد خان نے13166ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار رضوان احمد نے2958 ووٹ لیے، آزاد امیدوار طاہر عقیل نے1039ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ابرار احمد نے اس حلقہ سے58228ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار زمرد خان نے33749 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد بشارت راجہ نے10400ووٹ لیے، آزاد امیدوار اصغر علی مبارک نے261ووٹ لیے، سنی تحریک کے امیدوار علامہ حیدر علوی نے 246ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار زمرد خان نے31491 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ظفر الحق نے28805ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ایم ایم اے کے امیدوار شوکت عزیز صدیقی نے12676ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے امیدوار محمد اعجاز الحق نے4164ووٹ لیے۔
1997کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1993کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1990 کے انتخابات میںآئی جے آئی کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم بٹ کامیاب ہوئے۔
 
صوبائی حلقے پی پی9, 10 (راولپنڈی9, 10 )
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی9( راولپنڈی9 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آصف محمود29702ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد ایاز29483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رضوان معید راجہ نے2843ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، عوامی مسلم لیگکے امیدوار عدنان احمد نثار نے1656 ووٹ لیے، آزاد امیدوار ذیشان ممتاز نے1573ووٹ لیے۔
2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی10( راولپنڈی10 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افتخار احمد 42766 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستانتحریک انصاف کے امیدوار عمر تنویر 36398 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ملک محبوب الہی نے9804ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالجلیل نے2809 ووٹ لیے، پاکستان سنی تحریک کے امیدوار ملک عبدالروف نے1679ووٹ لیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: