بنیادی صفحہ » الیکشن »

تحریک دفاع پاکستان

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

تحریک دفاع پاکستان

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
تحریک دفاع پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ایک رجسٹرڈ جماعت ہے،جس کے چیئرمین زاہد اقبال بختاوری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر اس جماعت کی رجسٹریشن منسوخ کی تھی۔تا ہم الیکشن کمیشن کے تین رکنی کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کی بحالی کی سماعت میں قانونی تقاضوں کی تفصیلات منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر دو ہزار سے زائد کارکنوں کی فہرست جمع کروانے کا حکم دیا، جس پر پارٹی نے فوری طور پر دو ہزار سے زائد کارکنوں کی فہرست جمع کروا دیں، جس پر پارٹی رجسٹریشن بحال ہو گئی۔
حال ہی میں تحریک دفاع پاکستان کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر سلیمان آغا ہوا، جس میں تمام صوبائی کونسل، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور تمام ضلعوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک تھے، یہ اجلاس دو روز تک جاری رہا جس میں اب تک کے تنظیمی کاموں کابغور جائزہ لیا گیا، اور آئندہ الیکشن 2018کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
ڈاکٹر سلیمان آغا نے کہا کہ تحریک دفاع پاکستان تیزی سے فعال ہورہی ہے شمولیتوں کا سیلاب آئندہ دنوں تحریک کا حصہ بنے گی اور نئے شامل ہونے والے دوستوں کو عزت اور وقار کے ساتھ شامل کرانا ہے، شمولیت کے بعد ان کی تربیت کرنا تحریک کی ذمہ داری ہے، جس کے لئے ہر ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ،انہوں نے کہا سیاسی پارٹیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کیونکہ پارلیمانی پارٹیوں نے بار بار عوام کو دھوکے دیئے اب عوام دوبارہ ان کرپٹ عناصر کو اپنے نمائندے نہیں چنے گی ۔
اسی اجلاس میں تحریک دفاع پاکستان ضلع چاغی کی کابینہ کااعلان کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی صدر چاغی عبدالمالک جان نوتیزئی، سینئر نائب صدر بابل جنرل سیکرٹری عبدالخالق محمد حسنی، سیکرٹری اطلاعات و پریس غلام فاروق، فنانس سیکرٹری حاجی مولا داد، رابطہ سیکرٹری آصف بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف، آفس سیکرٹری سردار جمالدینی، صدر یوتھ ونگ عبدالجبار شاہ صدر سٹوڈنٹس ونگ محمد اصغر صدر علماء ومشائخ ونگ مولانا سخی محمد بنوری صدر خواتین ونگ جمیلہ ناز بلوچ اور صدر اقلیتی ونگ شہزاد مسیح مقرر ہوئے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ذمہ داران تحریک کی فعالیت کیلئے دن رات کام کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع اور سالمیت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک وطن کی دفاع سالمیت ترقی وخوشحالی کے سپاہی ہیں ،وطن پاک کی طرف اٹھنے والی ہر ب±ری آنکھ کو نکال باہر کریں گے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: