بنیادی صفحہ » الیکشن »

حلقہ این اے56 ( راولپنڈی7 )

حلقہ این اے56 ( راولپنڈی7 )

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے56 ( راولپنڈی7 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان80425ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی 67167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے امیدوار رضا احمد شاہ نے6456ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ اسرار احمد عباسی ایڈووکیٹ نے4089 ووٹ لیے، آزاد امیدوار بن حر یوسف نے722ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی نے اس حلقہ سے73433ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شوکت حیات خان ایڈووکیٹ نے 22720 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار شیخ رشید احمد نے10964ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار محمد زبیر کیانی نے213ووٹ لیے، ایم کیو ایم کے امیدوار عزیز اللہ مروت نے180ووٹ لیے، پی اے پی کے امیدوار مرزا ظہیر احمد بابر نے 123ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں آزاد امیدوار شیخ رشید احمد نے30951 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شوکت حیات نے19888ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ایم ایم اے کے امیدوار ڈاکٹر محمد افضل عزیز نے12540ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار نیلو فر بختیار نے 3637 ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر محمود کیانی نے 3182ووٹ لیے، پاکستان سنی تحریک کے امیدوار سجاد حیدر قادری نے 450ووٹ لیے۔
 
صوبائی حلقے پی پی13, 14 (راولپنڈی13, 14 )
الیکشن 2013میں حلقہ پی پی13( راولپنڈی13 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عارف عباسی 33512ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک غلام رضا 30334 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شاہد محمود پپو نے5910ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار حاجی ملک پرویز اختر اعوان نے2790 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار سید عزیر حمید نے2531ووٹ لیے۔
2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی14( راولپنڈی14 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ عبدل حنیف 36852ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اصغر ایڈووکیٹ 32684 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ کامران حسین نے6943ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار دبیر احمد خان نے 4614 ووٹ لیے، پاکستان سنی تحریک کے امیدوار طارق حسن عباسی المعروف طارق شاہ نے573ووٹ لیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: