بنیادی صفحہ » خبریں »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری, 13 نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری, 13 نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا، جب کہ ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 13 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شوپیاں جب کہ ایک کو ضلع اسلام آباد کےعلاقے دیالگام میں شہید کیا۔ فائرنگ سے 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ شہید نوجوانوں میں جان محمد لون، زبیر احمد بٹ، رؤف بشیر خندے، یاور ایٹو، ناظم نذیر، عادل ٹھوکر، عبیر شفیع ملا، رئیس ٹھوکر، اشفاق ملک، زبیر تورے اور مشتاق احمد ٹھوکر شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: