بنیادی صفحہ » پاکستان الیکشن 2013 »

حلقہ این اے57 ( اٹک1 )

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

حلقہ این اے57 ( اٹک1 )

ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کے3نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی5نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے57 (اٹک 1) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد 59638ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارملک امین اسلم خان55515 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار میجر ( ر ) طاہر صادق نے50878ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار قاری عتیق الرحمن نے5607 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار اسرار احمد شیخ نے722ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد گلزار اعوان نے 1801ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد نے اس حلقہ سے38755ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوار ملک امین اسلم خان نے38392 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ایمان وسیم نے33975ووٹ لیے،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ نے13554ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار حافظ سعید احمد نے1824ووٹ لیے، ایم کیو ایم کے امیدوار سید منیر الحق ایڈووکیٹ نے409ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات می ںپاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ملک امین اسلم خان نے39921 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلمان سرور نے23988ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ایم ایم اے کے امیدوار حافظ سعید احمد نے23933ووٹ لیے،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارنے9570ووٹ لیے، ٹی آئی کے امیدوار آفتاب خان وردگ نے2270ووٹ لیے، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار محبوب احمد قادری نے2043ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1993 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار شیخ آفتاب احمد کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک محمد اسلم خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک محمد اسلم خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد وحید اختر کامیاب ہوئے، 1970کے انتخابات میں ایم ایل ( سی ) سردار شوکت حیات خان کامیاب ہوئے۔

 

صوبائی حلقے پی پی15, 16 (اٹک 1, 2 )

الیکشن 2013میں حلقہ پی پی15(اٹک 1 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید اعجاز حسین بخاری27985ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلمان سرور23911 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار ساجد محمود نے18710ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار ملک حمید اکبر نے17217 ووٹ لیے، آزاد امیدوار شاہد محمود شیخ نے7703ووٹ لیے۔

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی16(اٹک 2 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ38697ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،آزاد امیدوار رضا خان 25788 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاضی احمد اکبر خان نے18452ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار قاری عیق الرحمن نے5361 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ جبار علی خان نے1752ووٹ لیے۔

6اکتوبر 2015کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ 44286ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ملک نعیم اعوان 4371ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: