بنیادی صفحہ » خواتین »

پِلاک میں یومِ خواتین کی تقریب

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

پِلاک میں یومِ خواتین کی تقریب

لاہور (پ۔ر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ کالج و یونیورسٹی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب کے روایتی کھانوں کے سٹالز کے ساتھ ساتھ کشیدہ کاری، ہاتھ سے بنی اشیاء اور روایتی کپڑوں کے سٹال بھی لگائے گئے۔ تقریب میں طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور گانے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو حوصلہ اور بہادری کی تربیت دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خواتین کو معاشی حوالے سے خود مختار بنانے والے قوانین متعارف کروانے اور انہیں ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ جات فراہم کرنے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جس سے خواتین عملی میدان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گی اور حقیقی معنوں میں ’’مرد و عورت گاڑی کے دوپہیے‘‘ کے تصور کو تقویت ملے گی۔


 

 

 

 

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: