بنیادی صفحہ » شوبز » ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کیسے ہوگی شادی؟
Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کیسے ہوگی شادی؟

پاکستان کی آنے والی کامیڈی فلم ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کے مرکزی کرداروں کو ایک دوسرے سے الجھتے، ملتے اور روٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہدایت کار محمود اختر کی اس فلم کو پہلے آئندہ ماہ 6 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب اسے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

رومانٹک کامیڈی فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے، جب کہ اس میں راحت فتح علی خان اور امانت علی خان جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

2 منٹ سے زائد دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف بھرپور کامیڈی دیکھنے کو ملے گی، بلکہ مداحوں کو بولڈ رومانوی مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، شایان خان، قوی خان، عتیقہ اوڈھو، عذرا محی الدین، سارم جعفری، انجلیکا، نایاب خان اور کومل فاروقی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی کینیڈا میں رہنے والے 2 پاکستانی بھائیوں میکال اور شایان کے گرد گھومتی ہے، جو ہمیشہ کسی نہ کسی مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ اگرچہ میکال اور ان کے بھائی شایان کوئی غلط کام نہیں کرتے، تاہم پھر بھی دونوں ہی محبت حاصل کرنے اور شادی کے معاملے میں الجھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فلم میں علی کاظمی نے ایک میکینک کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

ٹریلر میں اگرچہ کسی بھی گانے کے زیادہ تر بول نہیں دکھائے گئے، تاہم موسیقی کو سن کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم کے گانے بھی مداحوں کو خوب پسند آئیں گے۔

خیال رہے کہ ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا پہلا ٹیزر پرومو رواں ماہ 12 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

عیدالفطر پر ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا مقابلہ ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ اور ’آزادی‘ جیسی فلموں سے ہوگا۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: