بنیادی صفحہ » خواتین »

مزیدار چکن منچورین بنانے کی ترکیب

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

مزیدار چکن منچورین بنانے کی ترکیب

اجزاء:

مرغی کے لیے:

چکن – ½ کلو بون لیس

نمک- یک چائے کا چمچ

لہسن – ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ – ½ چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ- ایک کھانے کا چمچ

سویا ساس – ڈیڑھ کھانے کے چمچ

کارن فلور – 4 کھانے کے چمچ

انڈا – ایک

تیل- تلنے کے لیے

سالن کے لیے:

تیل – 2 کھانے کے چمچ

لہسن – کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

ادرک – کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ – کٹی ہوئی دو سے تین

ہری پیار – ¼ کپ

شملہ مرچ – ایک کیوب کی شکل میں کٹی ہوئی

پیار – ایک کیوب کی شکل میں کٹی ہوئی

نمک – ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر – ½ کھانے کا چمچ

سرکہ – ایک کھانے کا چمچ

سویا ساس – ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹو کیچپ – ¼ کپ

چلی گارلک ساس – ¼ کپ

چینی – ایک چائے کا چمچ

پانی – ایک کپ

کارن فلور – 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک پیالے میں چکن، نمک، لہسن، کالی مرچ، کٹی لال مرچ، سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں کارن فلور اور انڈا شامل کریں اور دوبارہ مکس کریں، کچھ دیر میرینیٹ کے بعد اس چکن کو فرائی کر کے علیحدہ رکھ لیں۔

منچورین بنانے کے لیے پتیلی میں تیل ڈالیں، لہسن ادرک شامل کریں، ہری مرچ اور ہری پیاز شامل کریں اور 30 سیکنڈ فرائی کرلیں۔

اب شملہ مرچ اور پیار شامل کرکے 30 سیکنڈ کے لیے فرائی کرلیں، اس میں فرائی کی ہوئی چکن، نمک، لال مرچ، سرکا، سویا ساس، کیچپ، چلی گارلک ساس اور چینی شامل کرکے مکس کرلیں۔

بعدازاں ایک کپ پانی ڈالیں، اور ہلکا ابال آنے پر کارن فلور پانی میں مکس کرکے شامل کریں، سالن گاڑھا ہوجائے تو آنچ بند کردیں۔

مزیدار چکن منچورین سفید چاولوں کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: