بنیادی صفحہ » شوبز »

فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی ‘لوڈ ویڈنگ’

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی ‘لوڈ ویڈنگ’

نامعلوم افراد اور ایکٹر ان لاءسے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا کی نئی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔

اس فلم میں ایکٹر ان لاءجیسی سپرہٹ فلم میں کام کرنے والی جوڑی یعنی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں۔

اور ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کافی دلچسپ ثابت ہونے والی ہے۔

ٹیزر سے لگتا ہے کہ یہ فلم ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شادی کا خواہشمند ہے اور اس میں وہ تمام عوامل نظر آتے ہیں جو نبیل قریشی کی دیگر فلموں نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اور ایکٹر ان لاءمیں نظر آئے۔

مگر اس کے ساتھ ٹیزر سے یہ ایک رومانوی فلم زیادہ محسوس ہوتی ہے، جس کا اندازہ فلم کے نام سے بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیگ لائن میں کہا گیا ‘ شادی ایک ایڈونچر کی طرح ہے، جیسے کسی جنگ میں جانا’۔

اور ہر ایک کو ہی اندازہ ہے کہ شادی کا مرحلہ اکثر کتنا مشکل ثابت ہوتا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر نے شوٹنگ سے قبل ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لوڈ ویڈنگ ان کی دیگر فلموں سے بالکل مختلف ہوگی کیونکہ اس کی کہانی اور موضوع منفرد ہے۔

ویسے تو ٹیزر سے زیادہ اندازہ لگانا ممکن نہیں، مگر اس ٹیم کی سابقہ فلموں کو دیکھ کر اس کے حوالے سے دلچسپی ضرور بڑھ چکی ہے۔

یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی فہد مصطفیٰ ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: