بنیادی صفحہ » Noshi Gillani »

اشک اپنی آنکھوں سے خْود بھی ہم چھْپائیں گے

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

اشک اپنی آنکھوں سے خْود بھی ہم چھْپائیں گے

اشک اپنی آنکھوں سے خْود بھی ہم چھْپائیں گے
تیرے چاہنے والے شور کیا مچائیں گے
صْبح کی ہَوا تجھ کو وہ ملے تو کہہ دینا
شام کی منڈیروں پر ہم دیئے جلائیں گے
ہم نے کب ستاروں سے روشنی کی خواہش کی
ہم تمہاری آنکھوں سے شب کو جگمگائیں گے
تْجھ کو کیا خبر جاناں ہم اْداس لوگوں پر
شام کے سبھی منظر اْنگلیاں اٹھائیں گے
ہم تری محبت کے جْگنوؤں کی آمد پر
تِتلیوں کے رنگوں سے راستے سجائیں گے

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: