بنیادی صفحہ » خواتین »

دہی چنا چاٹ

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

دہی چنا چاٹ

اجزاء:
دہی آدھا کلو
زیرہ دو چائے کے چمچ (بھنا ہوا)
ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چنے آدھا کلو (اْبلے ہوئے)
پھلکیاں ایک کپ (بھیگی ہوئی)
آلو دو عدد (اْبلے ہوئے)
اِملی کی چٹنی آدھا کپ
پیاز حسبِ ضرورت
ٹماٹر حسبِ ضرورت
ہری مرچ حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
پودینہ حسبِ ضرورت
گول مرچ چھ عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پہلے دہی کو پھینٹ (beat) کر اس میں بھنا زیرہ، ہری مرچ کا پیسٹ (paste) اور نمک ڈال کر مزید پھینٹ (beat) لیں۔ اب سرونگ باؤل (serving bowl) میں پہلے اْبلے چنے اور اس پر دہی ڈال دیں۔ پھر بھیگی (soaked) ہوئی پھلکیاں اور اْبلے (boiled) آلو ڈال دیں۔ اس کے بعد اِملی کی چٹنی، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں۔ آخر میں گول مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا اور اجوائن کو بھون (roast) کر پیس (grind) لیں اور چاٹ (chat) پر چھڑک دیں۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: