خواتین میں پرفیوم کا مناسب استعمال باذوق ہونے کی علامت

0

خواتین کیلئے خوشبو کا انتخاب اس کی شخصی اور سٹائل کا عکاس ہے۔ خوشبو تو روز اول ہی سے اپنی اہمیت ظاہر کرتی چلی آرہی ہے اس کا استعمال باذوق ہونے کی گواہی دیتا ہے اور اس کو استعمال کرنے والا محفل میں توجہ کا مرکز بن جاتا ہے خواتین جو بھی خوشبواستعمال کرتی ہیں وہ خاص خوشبو ان کی شخصیت کیساتھ مخصوص ہوجاتی ہے خواتین کاسمیٹک کے طور پر ڈھیر سی اشیا استعمال کرتی ہیں اور وہ سب ان کے چہروں سے ظاہر ہوتی ہے خوشبوواحد کاسمیٹک ہے جو دکھائی نہیں دیتی صرف محسوس ہوتی ہے۔ پرفیوم کا مناسب استعمال نہ صرف باذوق ہونے کی علامت ہے بلکہ یہ فیشن کے ساتھ امارت اورشان و شوکت بھی بنتا جارہا ہے۔ پارٹیز میں عام طور پر خواتین اپنی پسندیدہ خوشبو کے حوالے سے باتیں کرتی سنائی دیتی ہیں مخصوص برانڈز قیمتیں اور ان کی شیشیوں کی مخصوص بناوٹ یہ سب ان کی گفتگو کا حصہ ہوتی ہیں۔پرفیوم کی تاریخ بہت قدیم ہے ہزاروں برس سے انسان پرقیوم استعمال کرتا چلا آیا ہے۔ پرفیوم ایک لاطینی لفظ پرفیومم سے نکلا ہے جس کے معنی ہوتے ہیں دھوئیں کے ذریعے، ایشیا میں خوشبو کا فن میسوپوٹامن اور مصری آرٹ سے بالکل مختلف ہے۔ اس حوالے سے پرفیوم کی خریداری کرتی ہوئی عائشہ نے کہا کہ مجھے خوشبو کے آس پاس رہنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں ہر وہ نئی خوشبو خریدتی ہوں جو مارکیٹ میں آتی ہے کیونکہ خوشبو کے آس پاس رہنے سے دل و دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مائرہ نے کہا کہ پرفیومز کا تیزی اور ہلکے پن کا اندازہ لگانا بھی بہت اہم ہے ہلکی خوشبو والی پرفیومز عام پھولوں کی ہوتی ہیں یہ زیادہ تیز نہیں ہوتے اس لئے اطمینان کرلینا چاہئے کہ جو پرفیوم آپ خرید رہی ہیں آپ کو اس کی شناخت ہے یا نہیں بہت سی پرفیومز میں لیبل پر لکھ دیا جاتا ہے کہ اس میں کون کون سے اجزاء شامل ہیں اگر ضرورت محسوس ہو تو اسے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: