بنیادی صفحہ » بیوٹی »

ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت

Try WordPress Hosting Free for 30 Days | Cloudaccess.net

ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کو معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم سردی کا ہو یا گرمی کا دوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔ ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موسچرائزر استعمال کریں۔ ہفتے میں دوبار ہاتھوں پر لیموں کا رس ملیں۔ دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈلوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے۔ جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں یہ ورزش ہاتھوں کی لچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

اپنی رائے دیں

%d bloggers like this: