جھریوں سے نجات

0
2

اکثر خواتین اپنے چہرے پر پڑ جانے والی جھریوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوتی ہیں وہ ان جھریوں کو ختم کرنے کیلئے طرح طرح کی کریمیں اور ادویات استعمال کرتی ہیں جن میں موجود کیمیکلز اکثر اوقات مسئلے کا حل کرنے کی بجائے مزید بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو جھریوں سے نجات کے لئے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اس مسئلے سے بخوبی نجات پاسکتی ہیں۔ جھریوں کا بہترین علاج چہرے پر ٹھنڈی بالائی کا مساج ہے۔ ہر روز کم ازکم پندرہ منٹ تک چہرے پر بالائی کا مساج کریں یاد رکھیں کہ مساج کے دوران آپ کے ہاتھوں کی حرکت ہمیشہ اوپر کان کی طرف ہونی چاہئے۔ فرانس کی خواتین اپنی جلد کی تروتازگی برقرار رکھنے کیلئے بکثرت بالائی کا استعمال کرتی ہیں۔ اسی طرح جھریوں سے نجات کیلئے فیشل اور ماسک بھی بہت اہم ہیں۔ اس مقصد کیلئے انڈے کی سفیدی کا ماسک بہترین ہے اسے دس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ اسی طرح ایک چھٹانک دہی میں دو چمچ شہد ملا کر لگانا بھی انتہائی مفید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here